ضلع پونچھ کے منڈی میں گاڑی حادثے کا شکار، سات افراد زخمی
جموں، 26 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی منڈی تحصیل میں اتوار کو ایک گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے کے بعد سات افراد زخمی ہو گئے۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ حادثہ آج صبح نیابت سوجیان کے قریب پیش آیا جب باراتیوں سے بھری گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔
انہوں نے بتایا کہ گاڑی زیر نمبر جے کے 12 ۔8618 براری سے دیگوار علاقے کی طرف جا رہی تھی اس دوران سوجیاں کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور زخمیوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے سب ڈسٹرکٹ اسپتال منڈی منتقل کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
