ضلع سانبہ کے گورہا سلاتھیا علاقے میں چالیس سالہ شکاری مردہ پایا گیا
جموں، 23 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں ایک چالیس سالہ شکاری اپنے فارم کے قریب مردہ حالت میں پایا گیا۔ حکام نے بتایا کہ ضلع سانبہ کے رہائشی سنیل سنگھ کو گورہا سلاتھیا جنگلاتی علاقے میں شکار کے دوران سر میں گولی لگی تھی اور بظاہر موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی تھی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس کی لائسنس یافتہ 12 بور کی بندوق لاش کے پاس پڑی تھی۔ پولیس نے سنگھ کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ سنگھ کی موت ان کی اپنی بندوق سے لگنے والی گولی سے ہوئی یا کسی اور نے ان پر گولی چلائی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
