دھوبری (آسام)، 24 اکتوبر (ہ س)۔ یہ افسوسناک واقعہ ضلع کے بلاسی پارا کے سوواپاٹا نمبر 3 بلاک گاؤں میں پیش آیا۔ پولیس نے آج بتایا کہ ایک بوڑھا شخص کل برہمپتر ندی میں ڈوب گیا۔
اس شخص کی شناخت شاہجہان علی کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ شخص تیراکی کرکے برہم پتر ندی کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد ایس ڈی آر ایف نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ خبر لکھے جانے تک ڈوبنے والے شخص کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔
ہندوستھان سماچار//سلام
