
آئی جی پی جموں نے ڈکیتی کی وارداتوں کو حل کرنے والے افسران اور اہلکاروں کو نوازا
جموں، 13 دسمبر (ہ س)۔ جموں ضلع میں ہائے وے میں ڈکیتی کی کئی وارداتوں کو کامیابی کے ساتھ حل کرنے پر انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں زون آنند جین نے افسران اور پولیس اہلکاروں کو انعامات سے نوازا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ جن افسران اور اہلکاروں کو انعام دیا گیا ہے، ان میں ایس ڈی پی او اکھنور موہن لال شرما، سابق ایس ایچ او اکھنور انسپکٹر ہلال اظہر، موجودہ ایس ایچ او اکھنور انسپکٹر ظہیر مشتاق انچارج پولیس چوکی پی ایس آئی پنکج کٹوچ، انچارج پولیس چوکی سدھرا پی ایس آئی ارون کمار، ہیڈ کانسٹیبل کرن سنگھ، ہیڈ کانسٹیبل کلدیپ سنگھ، کانسٹیبل سنجے کمار، کانسٹیبل وجے کمار، کانسٹیبل راہول شرما، کانسٹیبل سنی شرما، کانسٹیبل یش پال، اور ایس پی او اکشے چودھری شامل ہیں۔
ان افسران کو ہائی وے ڈکیتی کے ایک سلسلے کو حل کرنے میں ان کے اہم کردار کے لیے اعزاز سے نوازا گیا جس نے جموں ضلع میں عوام اور مسافروں میں خوف پیدا کر دیا تھا۔ آئی جی پی جموں زون آنند جین نے حوصلہ بڑھانے کے لیے پولیس کے اس طرح کے قابل ستائش کام کو تسلیم کرنے اور اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب میں شکتی پاٹھک ڈی آئی جی جے کے ایس رینج ونود کمار، ایس ایس پی جموں، راہول چاڑک، ایس پی رورل جموں، اور موہن لال، ایس ڈی پی او اکھنور نے شرکت کی۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
