لکھنؤ، 26 ستمبر (ہ س)۔
”آئی لو محمد“ پر بڑھتے ہوئے تنازعہ کے پیش نظر اتر پردیش میں نماز جمعہ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہائی الرٹ جاری رہا۔ سیکورٹی کے نقطہ نظر سے حساس اور انتہائی حساس علاقوں میں فورسز کو تعینات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔
پولیس ہیڈ کوارٹر نے ریاست کے تمام سینئر پولیس افسران اور کمشنریٹس کو پرامن جمعہ کی نماز کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی تھی ۔ ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ہیڈکوارٹر کے احکامات کے بعد پولیس نے ریاستی دارالحکومت لکھنؤ، کانپور، سہارنپور، اناؤ اور تمام اضلاع میں سیکورٹی سخت رہی۔
مساجد کے اطراف خصوصی نگرانی رہی ۔ پولیس اہلکار فورسز کے ساتھ حساس اور انتہائی حساس علاقوں میں گشت پر رہے ۔ یوپی پولیس سائبر سیل تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ
