چنڈی گڑھ ، 14 اپریل
شرومنی اکالی دل نے پنجاب کی 13 لوک سبھا سیٹوں میں سے سات کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی کے ترجمان اور سابق وزیر دلجیت سنگھ چیمہ نے ہفتہ کو ٹویٹ کیا کہ پارٹی کی کور کمیٹی کے فیصلے کے مطابق خالصہ یوم تاسیس کے موقع پر سات امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی جا رہی ہے۔
اس فہرست کے مطابق گورداسپور لوک سبھا سیٹ سے ڈاکٹر دلجیت سنگھ چیمہ، آنند پور صاحب سے پروفیسر پریم سنگھ چندوماجرا ، پٹیالہ لوک سبھا حلقہ سے این کے شرما ، امرتسر صاحب حلقہ سے انیل جوشی ، فتح گڑھ صاحب لوک سبھا حلقہ سے بکرم سنگھ خالصہ ، فرید کوٹ لوک سبھا حلقہ سے آنجہانی گرودیو سنگھ بادل کے پوتے راجویندر سنگھ اور سنگر لوک سبھا حلقہ سے اقبال سنگھ جھنڈا شامل ہیں۔ پارٹی ترجمان کے مطابق ریاست کی چھ دیگر نشستوں کے امیدواروں کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔
