رانچی، یکم فروری ۔ زمین گھوٹالہ معاملے میں بدھ کی رات سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری کے بعد رانچی میں ای ڈی کے زونل دفتر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ہیمنت سورین کو رات کے وقت ہنو میں ای ڈی کے علاقائی دفتر میں رکھا گیا۔
جمعرات کی صبح سی آر پی ایف کے اہلکار دو بسوں میں ای ڈی کے دفتر پہنچے۔ اس کے علاوہ جھارکھنڈ پولیس کے اہلکاروں نے بھی ای ڈی کے دفتر کے سامنے کیمپ لگایا ہے۔ ای ڈی آفس کے باہر واٹر کینن، بجر گاڑیاں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔ کچھ قبائلی تنظیموں کی جانب سے جھارکھنڈ بند کی اطلاع ملنے پر پولیس نے بھی یہاں پختہ انتظامات کیے ہیں۔
وہیں سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی عدالت میں پیش کرے گی اور پوچھ گچھ کے لیے عدالت سے ریمانڈ کی مانگ کرے گی۔
