• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Regional > ڈی جی پی نے پولیس افسران کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے صلاحیتوں میں اضافہ کرنے پر زور دیا
Regional

ڈی جی پی نے پولیس افسران کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے صلاحیتوں میں اضافہ کرنے پر زور دیا

CliQ INDIA
Last updated: November 7, 2023 2:04 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

ڈی جی پی نے پولیس افسران کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے صلاحیتوں میں اضافہ کرنے پر زور دیا

جموں، 7 نومبر ۔ جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ آر آر سوین نے جموں میں منعقدہ میٹنگ میں مختلف ونگز کے سینئر افسران پر زور دیا کہ وہ بہتر سے بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے صلاحیتوں میں اضافہ کریں۔ 31 اکتوبر کو عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس ہیڈ کوارٹر میں پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کی زیر صدارت یہ پہلی میٹنگ تھی۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ سوین نے مرکز کے زیر انتظام علاقے سے پولیس کے دیگر ونگز کے علاوہ زونل، رینج اور ضلع سطح پر پولیس کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں بات چیت کے دوران غیر رسمی ماحول میں چیلنجوں، کام کے ماحول سے متعلق مشکلات، اور عملی اور موثر جوابات کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد میں مشکلات کی نشاندہی کے لیے کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ ڈی جی پی نے شرکاء کی بات تحمل سے سنی، مسائل کو نوٹ کیا اور اپنے خیالات پیش کئے۔ڈی جی پی نے کہا کہ یہ بالکل ضروری ہے کہ مختلف سطحوں پر فورس کے رہنما بلا جھجک اپنے جونیئر ساتھیوں کے ساتھ بات چیت کریں اور ان کی رائے لیں تاکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ردعمل سستے، عوام دوست اور قومی سلامتی کے مفادات کے مطابق ہوں۔ سوین نے کہا کہ ڈی جی پی کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی بار ایک بڑے پلیٹ فارم پر ایک پیشہ ور فورس کے تمام سینئر افسران کے ساتھ بات چیت کرنا ان کے لیے بہت خوشی اور اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس نے بہت سے چیلنجوں کا صبر کے ساتھ سامنا کیا ہے اور ملک کی مختلف فورسز میں اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے۔

ڈی جی پی نے افسروں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو خدمات بہتر طریقے سے فراہم کرنے کے کام کیاپنی صلاحیتوں کو آگے بڑھائیں۔انہوں نے عوام سے نمٹنے، جرائم، امن و امان اور انسانی ذہانت پیدا کرنے میں اہلکاروں کی قابلیت کو بڑھانے کا مشورہ بھی دیا۔ افسران کو اہلکاروں میں پیشہ ورانہ اخلاقیات کو بڑھانے اور کام میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہ خود کی اصلاح میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیا اور یقین دلایا کہ پی ایچ کیو کی سطح پر کام کاج کو بڑھانے اور مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون اور وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

ڈی جی پی نے افسران پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مختلف سطحوں پر اہلکاروں کی فلاح و بہبود کا خیال رکھا جائے۔ سینئر افسران نے انہیں مختلف یونٹس کے کام کاج اور عوام تک بہتر پولیس سروس فراہم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور شیر کشمیر پولیس اکیڈمی ادھم پور کے ڈائریکٹر غریب داس، انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں زون آنند جین، آئی جی پی نتیش کمار، آئی جی پی پولیس ہیڈکوارٹر بی ایس توتی اور آئی جی پی آرمڈ پولجس ایم این تیواری موجود تھے ۔ ترجمان نے بتایا کہ کشمیر سے اے ڈی جی پی جے ایم گیلانی ،وجے کمار اور دیگر افسران بشمول ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔

You Might Also Like

بہار کے 10 اضلاع میں موسلا دھار بارش کو لیکر آئی ایم ڈی کا الرٹ، مونگیر میں بجلی گرنے سے ایک کی موت
آئین کی 75ویں سالگرہ پر نوجوانوں کیلئے خاص پروگرام، راجیو پاٹل کا طلباء کو قومی ذمہ داریوں سے روشناس کرانے پر زور
بی جے پی راجیہ سبھا کی تمام نشستوں پر امیدوار کھڑا کرے گی۔سنیل سیٹھی
پونے میں زیکا وائرس سے متاثرہ دو اور مریض ، کُل 11 مریض زیر علاج | BulletsIn
ناگپور میں اسلحہ ساز کمپنی میں دھماکہ، سپروائزر ہلاک، 16 مزدور زخمی

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں سُستی، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ
Next Article امریکی ریاست سنسناٹی میں بندوق بردار نے بچوں پر اندھا دھند کی فائرنگ، ایک ہلاک
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?