جموں ،17 اکتوبر (ہ س)۔
ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے کٹھوعہ میں سابق ممبر پارلیمنٹ اور ممبر اسمبلی چودھری لال سنگھ کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔یہ احتجاج اُس وقت کیا گیا جب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ معاملے میں سنگھ کے گھر کی تلاشی لی۔ای ڈی کی طرف سے یہ تلاشیاں جموں اور ملحقہ علاقوں میں ایک تعلیمی ٹرسٹ کے قیام کے لیے زمین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف پی ایم ایل اے کی تحقیقات کے حصے کے طور پر کی گئیں۔
سابق وزیر لال سنگھ کی اہلیہ کانتا اندوترا اورسابق رینو افسر رویندر سنگھ کو سی بی آئی نے پہلے چارج شیٹ کیا تھا۔ یہ چھاپہ آر بی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے خلاف پی ایم ایل اے کیس کے سلسلے میں مارا گیا تھا ۔تاہم لال سنگھ کے حامیوں نے ای ڈی کی کاروائی کے خلاف احتجاج درج کیا ۔
اصغر/ہندوستھان سماچار
/محمد
