
سرینگر، 8 دسمبر (ہ س)۔
سیکورٹی فورسز نے راجوری ضلع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گولہ بارود کے علاوہ ایک پستول برآمد کیا ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے اطلاع ملنے پر نوشہرہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
آپریشن کے دوران، ٹیم نے ایک پستول اور گولہ بارود برآمد کیا۔جب یہ رپورٹ درج کی جا رہی تھی، آپریشن جاری تھا۔
ہندوستھان سماچار
/محمد
