نئی دہلی، 30 نومبر (ہ س)۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے قبل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ کل جماعتی اجلاس 2 دسمبر کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ لائبریری بلڈنگ، نئی دہلی میں ہوگا۔
وزارت پارلیمانی امور نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 4 دسمبر کو شروع ہوگا اور حکومتی کاموں کی ضرورت کے پیش نظر یہ سیشن 22 دسمبر کو ختم ہوسکتا ہے۔ 19 دنوں کی مدت میں کل 15 میٹنگیں ہوں گی۔
غور طلب ہے کہ عام طور پر سیشن شروع ہونے سے ایک دن پہلے آل پارٹی میٹنگ بلانے کا رجحان رہا ہے، لیکن اس بار 3 دسمبر کو پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی کی وجہ سے اجلاس 2 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
