مرادآباد، 05 نومبر (ہ س) کندرکی تھانہ علاقہ میں بسکٹ فیکٹری علاقہ کے قریب ایک نامعلوم گاڑی اور کار کے درمیان حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثے میں کار میں سفر کر رہی تین خواتین سمیت چار افراد کی موت ہو گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ممبئی کے رہائشی اکرام کی بیوی نرگس (48)، اس کی بیٹی الفیہ اور اس کی بھانجی سمرن (20) اور بہنوئی شمبھو کندرکی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے کار سے جا رہے تھے۔ شمبھو گاڑی چلا رہا تھا۔ دہلی سے آتے ہوئے رات کو کندرکی کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی نے ان کی کار کو اپنی زد میں لے لیا ۔ حادثے میں سبھی زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال لے گئی وہاں ڈاکٹروں نے تمام افراد کو مردہ قرار دے دیا۔چاروں افراد کی موت کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ۔
ہندوستھان سماچار//سلام
