جموئی،14 نومبر(ہ س)۔
بہار میں ریت مافیا کی دہشت بڑھ گئی ہے۔ جموئی ضلع میں غیر قانونی ریت لے جارہے ٹریکٹر کو پکڑنے گئے انسپکٹر اور ان کی ٹیم کو ٹریکٹر ڈرائیور نے کچل دیا۔ اس میں ایک انسپکٹر کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ کئی دیگر پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع کے گڑھی تھانہ علاقہ کے روپا بیل کے قریب ریت لدے ٹریکٹر نے پولیس گاڑی میں ٹکر مار دی۔ جس میں انسپکٹر سمیت کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران انسپکٹر نے دم توڑ دیا۔ اس کے بعد پورے پولیس محکمہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ انسپکٹر کی شناخت 2018 بیچ کے ایس آئی پربھات رنجن کے طور پر کی گئی ہے جو گڑھی تھانہ میں تعینات تھے۔ جموئی کے ایس پی شوریہ سمن خود صدر اسپتال پہنچ کر تحقیقات کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد
