نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آرمی ڈے پر ملک کے دفاع میں عظیم قربانی دینے والے فوجیوں کو یاد کیا۔ بی جے پی نے پیر کے روز ایکس ہینڈل پر ایسے بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
بی جے پی نے لکھا ہے، ”اپنی بے مثال ہمت اور بہادری کے ساتھ مادر وطن کی حفاظت کرنے والے ملک کے ان بہادر سپاہیوں کو آرمی ڈے پر خراج عقیدت پیش ۔“ قابل ذکر ہے کہ یہ دن ملک کے پہلے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل کے ایم کریپا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 15 جنوری کو ہندوستانی فوجیوں کی بہادری، ہمت اور بے لوث قربانی کو یاد کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
