وزیر اعظم مودی نے ممتاز ادیب ہری رام دویدی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا
نئی دہلی، 9 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندی اور بھوجپوری کے مشہور نغمہ نگار، شاعر اور نامور ادیب کاشی کے رہائشی پنڈت ہری رام دویدی ’’ہری بھیا‘‘ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ان کی آخری رسومات آج (منگل) وارانسی میں ادا کی جائیں گی۔
وزیر اعظم مودی نے آج صبح اپنے ایکس ہینڈل پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’ہندی ادب کے عظیم تخلیق کار اور کاشی کے رہنے والے پنڈت ہری رام دویدی جی کے انتقال سے میں دکھی ہوں۔ انگنئیہ اور جیون دائنی گنگا جیسے شعری مجموعوں اور اپنی مختلف تخلیقات کے ساتھ وہ ہمیشہ ہماری زندگیوں میں موجود رہیں گے۔ انہیں شری چرنوں میں جگہ ملے۔ یہ میری ایشور سے پرارتھنان ہے۔‘‘
87 سالہ دویدی طویل عرصے سے بیمار تھے۔ انہوں نے وارانسی کے محمور گنج کے موتی جھیل واقع اپنی رہائش گاہ پر پیر کی دوپہر 2:15 بجے آخری سانس لی۔ پنڈت ہری رام دویدی 12 مارچ 1936 کو مرزا پور کے شیروا گاوں میں پیدا ہوئے تھے۔ انہیں ساہتیہ اکادمی لینگویج ایوارڈ، راہل سانکرتیاین ایوارڈ، ساہتیہ بھوشن، ساہتیہ سارسوت ایوارڈ سمیت کئی دیگر ایوارڈز حاصل ملے۔ ان کے اہم شعری مجموعے ہیں: انگنئیہ، پاتری پیر، جیون دائینی گنگا، سائی بھجنوالی، پانی کہے کہانی، پہچان، ناری، رمتا جوگی، بین فقیر، ہاشیے کا درد، ندیو گئل دُبراے وغیرہ۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
