جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر 24 گھنٹے بعد ٹریفک بحال
جموں، 23 اکتوبر (ہ س)۔ جموں۔سرینگر قومی شاہراہ مرمتی کاموں کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹے تک بند رہنے کے بعد پیر کی صبح گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے کھول دی گئی ہے۔ شاہراہ کی بحالی ہونے کے بعد پہلے شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو نکالا جا رہا ہے۔
جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے کہا کہ مسافروں کو لین کے نظم و ضبط پر عمل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کہ اوور ٹیکنگ کی کوشش نہ کریں جو بھیڑ اور مسافروں جو تکلیف کا باعث بن سکتی ہے۔ وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصّوں کے ساتھ جوڑنے والی جموں۔سرینگر قومی شاہراہ وادی کشمیر کی لائف لائن ہے۔ اسی شاہراہ سے ضروری سامان سے لدے کشمیر جانے والے ٹرک اور دیگر گاڑیاں کشمیر جاتی ہیں اور کشمیر سے پھلوں سے لدے ٹرک اس سڑک کے ذریعے ملک کے باقی حصوں کی طرف جاتے ہیں۔
