وزیر اعظم مودی کا آج تمل ناڈو اور مہاراشٹر میں جلسہ عام
نئی دہلی، 10 اپریل ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سرکردہ رہنما اور وزیر اعظم نریندر مودی لوک سبھا انتخابات میں 400 پار کے عہد کے ساتھ آج تمل ناڈو میں دو اور مہاراشٹر میں ایک جگہ پر عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے آج کے انتخابی پروگرام کو بی جے پی نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔
بی جے پی کے ایکس ہینڈل کے مطابق وزیر اعظم مودی تمل ناڈو کے ویلور میں صبح 10:30 بجے اور میٹوپلایم میں دوپہر پونے دو بجے بی جے پی کے جلسہ عام کو خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم شام کو مہاراشٹر میں ہوں گے۔ وہ شام 6 بجے رام ٹیک میں بی جے پی کے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
