امپھال، 14 جنوری (ہ س)۔
منی پور کے ہاوتک ماپلوک چکپی چنگ میں لکڑیاں جمع کرنے کے دوران لاپتہ ہونے والے ایک اور شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ متوفی کے جسم پر گولیوں کے نشانات ہیں۔ شبہ ہے کہ اسے تین دیگر لوگوں کے ساتھ ہاوتک ماپ لوک چکپی چنگ میں مشتبہ مسلح شرپسندوں نے قتل کیا تھا۔ منی پور پولیس نے آج بتایا کہ لاش بشنو پور اور چوراچند پور کے قریبی علاقوں سے برآمد ہوئی ہے۔ لاش کو امپھال کے ریمس مردہ خانہ میں لے جایا گیا۔
مرنے والوں میں تھوڈم ایبومچا (51)، اس کا بیٹا تھوڈم آنند (20)، اوینم رومین (38) اور اس کا بیٹا اہنتھم دارا (55)، سبھی وانگو سبل اکاسوئی کے رہنے والے تھے، جو ہاو¿تک ماپلوک چکپی چنگ میں10جنوری کو لکڑیاں جمع کرنے گئے تھے۔
جب وہ اسی دن گھر واپس نہیں آئے تو شبہ ظاہر کیا گیا کہ انہیں یا تو مشتبہ مسلح مجرموں نے پکڑ لیا ہے یا قتل کر دیا ہے۔
11 جنوری کو ہاوتک مایلوک چکپی چنگ میں ایک سرچ پارٹی کو ایبومچا، آنند اور رومین کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی، لیکن اہنتھم دارا نہیں مل سکا۔ 11 جنوری سے دارا کو تلاش کرنے کے لیے ریاستی اور مرکزی مسلح سیکورٹی اہلکاروں کی طرف سے ایک ٹریکنگ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ وانگو سبل ماننگ مچکپی چنگ میں دارا کی لاش ملی۔ اس کی بائیں ران اور بائیں گھٹنےپر گولیوں کے نشانات ہیں۔
ہندوستھان سماچار
