• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > National > جموں و کشمیر میں تین دہائیوں میں پہلی بار دہشت گردی کے واقعات میں کمی: دلباغ سنگھ
National

جموں و کشمیر میں تین دہائیوں میں پہلی بار دہشت گردی کے واقعات میں کمی: دلباغ سنگھ

CliQ INDIA
Last updated: October 14, 2023 1:01 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

جموں و کشمیر میں تین دہائیوں میں پہلی بار دہشت گردی کے واقعات میں کمی: دلباغ سنگھ

جموں، 13 اکتوبر ۔ جموں وکشمیر پولیس نے رواں سال دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ خطے میں تین دہائیوں میں دہشت گردی کے واقعات اور عام شہریوں کی اموات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔ اس سے پہلے سیکورٹی کی صورت حال کے لحاظ سے بہترین سال 2013 تھا۔ 2013 میں دہشت گردی سب سے کم سطح پر تھی۔ تاہم، اس کے بعد کے سالوں میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا جس کا مقصد دم توڑتی دہشت پسندی کو بحال کرنے کے لیے جذبات کو بھڑکانا تھا۔ سنگھ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کو بحال کرنے کی کوشش کی اور وہ اس میں کامیاب ہوا۔ اس نے مزید لوگوں کو دہشت گردی کی طرف راغب کیا۔ سال 2017 میں دہشت گردی سے متعلق واقعات اور دہشت گردوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ تاہم جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نے موجودہ پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ فورسسز نے دہشت گردی کی سرگرمیوں کے گراف کو سب کم سطح تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک قابل ذکر شماریاتی تبدیلی میں، دہشت گردی سے متعلق کیسز کی تعداد 2013 میں 113 سے گھٹ کر 2023 میں اب تک محض 42 رہ گئی ہے۔ سنگھ نے مزید کہا کہ 2022 میں جموں و کشمیر میں امن و امان کے 26 واقعات کا تاریخی کم ریکارڈ کیا گیا تھا اور رواں سال اکتوبر تک صرف تین ایسے واقعات ہوئے ہیں، جن میں سے کسی کا بھی دہشت گردی سے تعلق نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ سال 2012 میں خطے میں سب سے کم شہری ہلاکتیں 25 تھیں اور 2023 میں یہ تعداد مزید کم ہو کر محض 12 رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی آلات زندگیوں کے تحفظ میں کارگر ثابت ہوئے ہیں۔ ڈی جی پی نے کہا سال 2022 میں 15 افسران نے حتمی قربانی دی جبکہ اس سال صرف ایک اہلکار شہید ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال 2012 میں پولیس کی ہلاکتوں کی سب سے کم تعداد چھ تھی۔

سنگھ نے کہا کہ 2018 میں، 210 نوجوان دہشت گردی کی طرف مائل ہوئے۔ 2023 میں یہ تعداد محض 10 ہے، جن میں سے چھ کو بے اثر کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی کو مضبوط بنانے کی جامع کوششوں کے شاندار نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ راجوری اور پونچھ میں حالیہ واقعات نے سیکورٹی گرڈ کا از سر نو جائزہ لینے پر مجبور کیا جس کے نتیجے میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں کامیاب ہوئیں۔ پاکستان میں مقیم دہشت گردوں کی طرف سے وقفے وقفے سے دراندازی کے باوجود یہ علاقہ اب صرف مٹھی بھر دہشت گردوں کا گھر ہے۔

You Might Also Like

بھارت کا آبنائے ہرمز کے خطرات سے بچنے کے لیے انگولا سے ایل پی جی درآمدات پر غور
بھارت نئی دہلی میں دو روزہ بریکس کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس منعقد کرے گا جبکہ عالمی جغرافیائی سیاسی تبدیلیاں جاری ہیں
حکومت نے اُجوالا اسکیم کے تحت LPG سلنڈر پر 300 روپے کی سبسڈی بڑھا دی
نائب صدر دھنکھڑ ایم پی کے دورے پر نرسنگ پور پہنچے، تین روزہ زرعی صنعت کانفرنس کا افتتاح | BulletsIn
بی جے پی نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کو نمن کیا، ممنون قوم منا رہی ہے پراکرم دیوس

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article پولیس نے بین ریاستی منشیات کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا، آٹھ اسمگلر گرفتار
Next Article بھارت کا آپریشن اجے، اسرائیل سے 212 شہریوں کو لے کر گھر پہنچا طیارہ
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?