نئی دہلی، 20 دسمبر (ہ س)۔ کیرالہ میں کورونا کے نئے معاملے اچانک تیزی سے بڑھنے لگے ہیں۔ بدھ کو صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں 292 نئے ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 3 کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 2041 ہے۔
وزارت کے مطابق ملک میں کورونا کے 341 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں دہلی اور گجرات میں تین تین، مہاراشٹر میں 11، تمل ناڈو میں 13، تلنگانہ میں 4، کرناٹک میں 9 کیس درج کیے گئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
