وزیراعظم مودی آج ’ویر بال دیوس‘ پروگرام میں کریں گے شرکت
نئی دہلی، 26 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دہلی میں منعقد ہونے والے ’’ویر بال دیوس‘‘ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ یہ پروگرام صبح 10:30 بجے بھارت منڈپم نئی دہلی میں شروع ہوگا۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نوجوانوں کے مارچ پاسٹ کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ یہ اطلاع پی آئی بی کی ریلیز میں دی گئی۔
پی آئی بی کی ریلیز کے مطابق ویر بال دیوس شری گرو گووند سنگھ کے بیٹوں صاحبزادہ بابا زوراور سنگھ اور بابا فتح سنگھ کی شہادت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ پچھلے سال جنوری میں گرو گووند سنگھ کے پرکاش پرو کے موقع پر وزیر اعظم نے ہر سال 26 دسمبر کو ویر بال دیوس منانے کا اعلان کیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
