نئی دہلی، 13 دسمبر (ہ س)۔ کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ملک دہشت گردی کے خلاف مضبوطی کے ساتھ متحد ہے۔ کھڑگے نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاو¿س کمپلیکس پر 2001 کے حملے کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ٹویٹر پر لکھا – ہم ان کی بے مثال ہمت کو سلام کرتے ہیں اور ہمیشہ ان کے مقروض رہیں گے۔ ہمارے خیالات ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ بھارت دہشت گردی کے خلاف مضبوطی سے متحد ہے۔
کانگریس نے ٹوئٹر پر لکھا کہ آج کانگریس صدر کھڑگے اور پارٹی کی سینئر لیڈر سونیا گاندھی نے پارلیمنٹ حملے کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ملک ان شہداءکا ہمیشہ مقروض رہے گا جنہوں نے جمہوریت کے مندر کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ قابل ذکر ہے کہ 13 دسمبر 2001 کو پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے میں پارلیمنٹ ہاوس کے گارڈز اور دہلی پولیس کے اہلکاروں سمیت کل 9 افراد شہید ہوئے تھے۔
ہندوستھان سماچار
