• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > National > مدھیہ پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو بدھ کو حلف لیں گے، مودی-شاہ تقریب میں شرکت کریں گے
National

مدھیہ پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو بدھ کو حلف لیں گے، مودی-شاہ تقریب میں شرکت کریں گے

CliQ INDIA
Last updated: December 13, 2023 3:30 am
CliQ INDIA
Share
2 Min Read
SHARE
مدھیہ پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو بدھ کو حلف لیں گے، مودی-شاہ تقریب میں شرکت کریں گے

بھوپال، 12 دسمبر (ہ س)۔

مدھیہ پردیش میں نو منتخب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو بدھ کو دوپہر 12 بجے بھوپال کے موتی لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ایک شاندار تقریب میں عہدے اور رازداری کا حلف لیں گے۔ تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا، بی جے پی زیر اقتداروالی کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور پارٹی کے سینئر لیڈران شرکت کریں گے۔ نامزد وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے خود میڈیا کے ساتھ یہ معلومات شیئر کی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ حلف برداری 13 دسمبر کو ہوگی۔

ڈاکٹر موہن یادو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے بھوپال پہنچنے والے وزیر اعظم مودی کا پروگرام منگل کو جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم بدھ کی صبح 11 بجے بھوپال پہنچیں گے۔ یہاں کے ہوائی اڈے پر نومنتخب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو ان کا استقبال کریں گے۔ اس کے بعد وہ سیدھے موتی لال نہرو اسٹیڈیم پہنچیں گے، جہاں حلف برداری کی تقریب ہوگی۔ ڈاکٹر موہن یادو کے ساتھ راجندر شکل اور جگدیش دیوڑا نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ پروگرام کے سلسلے میں بھوپال کے چپے چپے پر پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ امکان ہے کہ نئے چیف منسٹر کے ساتھ کچھ ایم ایل اے بھی وزیر کے طور پر حلف لے سکتے ہیں۔

وزیر اعظم مودی کے علاوہ ڈاکٹر موہن یادو کی حلف برداری کی تقریب میں بی جے پی کی حکمرانی والی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل، آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت وسوا سرما، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ میں مانک ساہا، این بیرن سنگھ، پیما کھانڈو بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار//محمد

You Might Also Like

جے ایس ڈبلیو گروپ کی مہاراشٹر میں 3 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری، گڈچرولی کو اسٹیل سٹی بنانے کا عزم | BulletsIn
وزیر اعظم مودی نے سدرشن پل کا افتتاح کیا، بیٹ دوارکا مندر میں کی پوجا- ارچنا
سورت میں صبح 6 بجے سے صبح 8 بجے تک پتنگ بازی پر پابندی، 5 جنوری سے نافذ
آئی جی آئی ائیرپورٹ پر بم دھماکہ کی کال کرکے سنسنی پھیلانے والا ملزم گرفتار
بی جے پی نے نوجوت سدھو کے بیان پر نشانہ لگایا، کہتے ہیں دہلی میں دوستی اور پنجاب میں کشتی

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article یورو باسکٹ 2025 کے لیے اسرائیل کا پہلا ہوم کوالیفائر سلووینیا منتقل
Next Article اسپائس جیٹ ایکویٹی شیئر کے ذریعے 2,250 کروڑ روپے اکٹھا کرے گا، بورڈ کی منظوری
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?