نئی دہلی، 15 نومبر (ہ س)۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے آج (بدھ) جھارکھنڈ کے یوم تاسیس پر عوام کو مبارکباد دی اور ان کی ترقی کی خواہش کی۔ قابل ذکر ہے کہ سال 2000 میں 15 نومبر کو بہار کو تقسیم کرکے ریاست جھارکھنڈ کا قیام عمل میں آیا تھا۔
صدر مرمو نے ٹویٹر پر کہا، ‘ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر جھارکھنڈ کے تمام باشندوں کو میری دلی مبارکباد۔ لارڈ برسا منڈا کے یوم پیدائش کو ‘آدیواسی گورو دیوس’ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ میری خواہش ہے کہ پوری جھارکھنڈ ریاست اپنے قدرتی وسائل کے ساتھ ہمیشہ ترقی کرتی رہے اور یہاں کے لوگوں پر بھگوان برسا کی رکرپا قائم رہے۔
ہندوستھان سماچار
