• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > حماس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے امریکی الزامات کو مسترد کردیا
International

حماس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے امریکی الزامات کو مسترد کردیا

CliQ INDIA
Last updated: October 20, 2025 6:32 am
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

غزہ،19اکتوبر(ہ س)۔حماس نے امریکی محکمہ خارجہ کے اس بیان کو مسترد کر دیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ ’قابلِ اعتماد اطلاعات‘ کے مطابق حماس جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں فلسطینی شہریوں پر حملہ کر سکتی ہے۔اتوار کو جاری کردہ اپنے بیان میں حماس نے ان الزامات کو ’بے بنیاد اور من گھڑت‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کیے گئے تمام دعوو¿ں کو مسترد کرتی ہے۔حماس نے مزید کہا کہ حماس پر حملے یا جنگ بندی کی خلاف ورزی کے تمام الزامات جھوٹ ہیں۔ اس نے دعویٰ کیا کہ یہ بے بنیاد باتیں مکمل طور پر اسرائیلی گمراہ کن پروپیگنڈے سے ہم آہنگ ہیں۔

حماس کے مطابق زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں، کیونکہ اسرائیل نے خود ہی ایسے مجرمانہ گروہوں کو تشکیل دیا، انہیں اسلحہ فراہم کیا اور مالی مدد دی، جنہوں نے فلسطینی شہریوں کے قتل، اغوا، امدادی قافلوں سے سامان لوٹنے اور دیگر مجرمانہ کارروائیوں میں حصہ لیا۔ اسرائیلی میڈیا اور ویڈیوز نے خود ان جرائم کا اعتراف کیا ہے، جو اسرائیل کے اس فتنہ انگیز کردار کو بے نقاب کرتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ کی پولیس نے ان مجرم گروہوں کا پیچھا کیا اور ان کے خلاف واضح قانونی طریقہ کار کے مطابق کارروائی کی ہے۔ حماس نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں، بالخصوص ان گروہوں کی پشت پناہی کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز تحریک فتح نے سابق قیدی ہشام الصفطاوی کو حماس کی جانب سے پھانسی دینے کی شدید مذمت کی تھی اور اسے سنگین جرم قرار دیا تھا۔ فتح نے ماضی میں مختلف قبائل اور خاندانوں کے افراد کو دی گئی سزاو¿ں پر بھی تنقید کی تھی۔یہ تمام واقعات 10 اکتوبر کے بعد سامنے آئے، جب غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے کچھ ہی عرصے بعد ایسی ویڈیوز سامنے آئیں جن میں نقاب پوش مسلح افراد جن کے ماتھے پر حماس جیسی سبز پٹیاں بندھی تھیں کم از کم سات افراد کو گھٹنوں کے بل بٹھا کر گولیاں مارتے دکھائی دیے۔حماس نے متعدد بار وضاحت کی کہ یہ سزائیں ان مسلح گروہوں اور اسرائیلی فوج کے ساتھ تعاون کرنے والوں کے خلاف عدالتی فیصلوں کے تحت دی گئیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

You Might Also Like

نازک سفارتی کوششیں دباؤ کا شکار، امریکہ-ایران امن مذاکرات علاقائی تناؤ اور حکمت عملی کی عدم اعتماد کے درمیان شروع ہوئے
بنگلہ دیش کی جیل میں بند سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کو فوری رہا کرنے کا حکم | BulletsIn
مالدیپ پارلیمانی انتخابات: چین کی حامی معزو کی جماعت کی زبر دست اکثریت سے جیت
چین کا مسئلہ فلسطین پر فوری بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا مطالبہ
غزہ پر جنگ کے دوران پیوما کی اسرائیل کی قومی فٹ بال ٹیم کی سپانسرشپ ختم کرنے کا اعلان

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article کمسن بیٹی سے زیادتی کرنے والا باپ گرفتار
Next Article غازی پور: گنگا ندی میں ڈوبیں تین لڑکیاں ،دو کی موت، ایک لاپتہ
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?