جنوبی کوریا کے اپوزیشن لیڈر کی گردن پر چاقو سے حملہ، حالت تشویشناک
سیول، 2 جنوری (ہ س)۔ جنوبی کوریا کے اپوزیشن لیڈر لی جہ میونگ پر بوسان شہر میں چاقو سے حملہ کیا گیا۔ انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا ہے۔
ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ لی جہ میونگ حملے کے وقت بوسان شہر کے گاڈیوک جزیرے پر ایک ہوائی اڈے کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ اس دوران حملہ آور نے ان کی گردن پر چاقو سے حملہ کردیا۔ حملہ آور کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
حملہ آور کو ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں جہ میونگ پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ حملے کے بعد جہ میونگ زمین پر گر گئے۔ ان کے حامی انہیں سنبھالتے ہوئے ہسپتال لے گئے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
