چین میں دنیا کی پہلی کلون تبتی بھیڑ پیدا ہونے کا دعویٰ
بیجنگ، 28 فروری چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے سائنسدانوں نے شمال مغربی چین کے صوبے کنگھائی میں دنیا کی پہلی تبتی بھیڑ کا کامیابی سے کلون تیار کیا ہے۔ اس سے نسلوں کی تولیدی صلاحیت میں بہتری کی امید ہے۔
گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف یونیورسٹی اور کنگھائی کے دارالحکومت جننگ میں سینٹر فار اینیمل ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول کی ریسرچ ٹیم نے مشترکہ طور پر یہ کامیابی حاصل کی۔ اس میں سومیٹک سیل کلوننگ تکنیک کو اپنایا گیا۔ گزشتہ ماہ جنوب مغربی چین کے جیزانگ خود مختار علاقے کی مقامی حکومت نے اس خطے میں دنیا کی پہلی کلون شدہ خطرے سے دوچار جیزانگ مویشیوں کی بھیڑوں کی نسل کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔
