ریاض ،31جنوری
اس وقت پوری دنیا میں ماحولیات میں زبر دست تبدیلی کا اثر نظر آ رہا ہے۔سعودی عرب میں بھی اس کا اثر محسوس کیا جا رہا ہے۔ ان دنوں سعودی عرب شدید سردی کی لہر سے دو چار ہے ۔سعودی محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ جدہ، مکہ مکرمہ، طائف اور مدینہ منورہ سرد ہواو¿ں کی لپیٹ میں ہیں۔
سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق تبوک، عسیر اور الباحہ میں بھی سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ جمعہ تک سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں موسم غیر یقینی رہے گا جبکہ گرد آلود، تیز ہواو¿ں اور برفباری کا بھی امکان ہے۔
موسمی صورتحال کے باعث سعودی محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ غیر یقینی موسمی حالات کے پیشِ نظر تعلیم کا سلسلہ آن لائن ہوگا جبکہ الباحہ اور عسیر ریجن میں النماص اور بلقرن کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
