نیویارک، 22 جنوری (ہ س)۔ رام مندر پران پرتیشٹھا کی دھوم بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا کے دیگر حصوں میں نظر آ رہی ہے ۔اس کی ایک جھلک امریکہ نیویارک کے ٹائمز اسکوائرپر دیکھنے کو ملی جسے ہندوستانی تارکین وطن نے روشن کر دیا ہے۔ اس دوران لوگ ٹائمز اسکوائر کے ارد گرد بھگوا اور ترنگا جھنڈا لہرا کر جشن مناتے نظر آئے۔
اس کے علاوہ پران پرتیشٹھا سے قبل کیلیفورنیا کے بے ایریا میں 1100 سے زائد افراد نے جشن منایا۔ بھگوا جھنڈوں کے ساتھ ایک بڑی کار ریلی نکالی گئی جس پر بھگوان شری رام کے مندر کی تصویر تھی۔ اس ریلی کا اہتمام بے ایریا کے چھ رضاکار ہندووں نے کیا تھا۔ کار ریلی سنی ویل سے وارم اسپرنگ بی اے آر ٹی اسٹیشن، گولڈن گیٹ تک نکلی۔ اس کے علاوہ ہفتہ کی شام ایک عظیم الشان ‘ٹیسلا کار لائٹ شو’ کا اہتمام کیا گیا۔ بڑی رام رتھ کے ساتھ نکالی گئی اس ریلی نے تقریباً 100 میل کا فاصلہ طے کیا۔ ریلی کے منتظمین روہت شرما، دیپتی مہاجن اور دیپک بجاج نے سبھی کو مبارکباد دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
