• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > اسرائیل نے غزہ میں جنگ زمین کے نیچے منتقل کردی، روبوٹ اور دھماکہ خیزمائعات کا استعمال
International

اسرائیل نے غزہ میں جنگ زمین کے نیچے منتقل کردی، روبوٹ اور دھماکہ خیزمائعات کا استعمال

CliQ INDIA
Last updated: November 19, 2023 8:30 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

تل ابیب،19نومبر(ہ س)۔

اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ کے زیادہ تر حصے پر اپنا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ بہ ظاہر ایسے لگتا ہے کہ زمین کے اوپر اسرائیلی فوج کی گرفت مضبوط ہو رہی ہے تاہم تباہ کن بمباری کے باوجود زیر زمین حماس کی گرفت اب بھی موجود ہے۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق جنگ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، کیونکہ اسرائیلی فوج اپنی جنگ کو غزہ میں حماس کے زیرزمین نیٹ ورک اورپراسرار سرنگوں کی طرف بڑھا رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ یہ دو دہائیوں تک جاری رہنے والی لڑائی کا آغاز ہے، جب کہ حماس کے عسکریت پسندوں نے سرنگوں کو پھیلانے اور مضبوط کرنے اور انہیں ایک وسیع بھولبلییا میں تبدیل کرنے میں برسوں گذارے۔ دوسری طرف اسرائیل بھی حماس کی جنگی تیاروں سے غافل نہیں تھا۔ اس نے بھی سرنگوں کی جنگ سےنمٹنے کےلیے خصوصی تربیت لی ہے۔رپورٹ میں شمالی غزہ میں سرنگوں کی لڑائی کا انتظام کرنے والے ایک اسرائیلی فوجی افسر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے قابل تجدید آلات کا استعمال کیا ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں زیرزمین سرنگوں کا پتا چلانے کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کررہی ہے۔ اس کے علاوہ ایک نیا حربہ استعمال کیا جا رہا ہےجس کے ذریعے سرنگوں کے اندر دھماکہ خیز مائعات کو پمپ کیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل ہر روز سرنگوں کے نیٹ ورک کے بارے میں نئی انٹیلی جنس معلومات جمع کر رہا ہے۔ نئی سرنگیں دریافت کر رہا ہے اور عسکریت پسندوں سے پوچھ گچھ کر رہا ہے، جبکہ اس کی فوج کو زیر زمین شہر کی بہتر تصویر فراہم کرنے والے حصوں کو جمع کر رہا ہے۔رپورٹ میں اس بات کا بھی حوالہ دیا گیا ہے کہ زیر زمین ل میں یہ جنگ میں دیکھا جانے والا سب سے جدید سرنگ نیٹ ورک ہے۔سرنگوں کی جنگ کی رہ نمائی کرنے والے اسرائیلی فوجی افسر نے اخبار کو بتایا کہ کیمرے لے جانے والے اسرائیلی روبوٹ اسرائیل کو کم از کم جزوی طور پر یہ دیکھنے میں مدد کرتے ہیں کہ سرنگوں میں کون ہے اور وہ کہاں تک ہیں۔کچھ سرنگیں ہوادار ہوتی ہیں، کنکریٹ کی دیواروں سے مضبوط ہوتی ہیں۔ ان میں شمسی توانائی اور ایندھن سے روشنی کا انتظام کیا جاتا ہے اور ان میں مواصلات کے ابتدائی ذرائع شامل ہوتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج ان سرنگوں کو جیل نما دھماکہ خیز مائع سے بھرنے کا سہارا لیتی ہے کیونکہ یہ مائع کنٹینر ٹرکوں سے منسلک ہوز کے ذریعے سرنگوں میں ڈالا جاتا ہے۔تاہم اسرائیلی فوج کے مطابق اس کے لیے کئی سو میٹر لمبی سرنگوں کو تباہ کرنے کے لیے ٹنوں کی مقدار میں مائع کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی لیے فوجی انتظامیہ انہیں تباہ کرنے کے لیے دوسرے طریقے تیار کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

یروشلم میں نیتانیاہو کے خلاف ہزاروں کی تحریک، گرویدگی کا اظہار اور جلد انتخابات کا مطالبہ
وزیر اعظم نریندر مودی جی-7 آوٹ ریچ سمٹ میں شرکت کے لیے اٹلی پہنچے، پرتپاک استقبال
اسرائیلی حکام نے نیوز ایجنسی ‘اے پی’ کے آلات ضبط کئے، نئے میڈیا قانون کا دیا حوالہ | BulletsIn
نیپالی فوج کے سربراہ جنرل سگدیل 11 دسمبر سے چار روزہ ہندوستان کے دورے پر | BulletsIn
استنبول کے نائٹ کلب میں تزئین و آرائش کے کام کے دوران آگ لگنے سے 29 افراد ہلاک ہو ئے

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article لڑکے اور لڑکی کی درخت سے لٹکی ملیں لاشیں، گاوں والوں نے قتل کا خدشہ ظاہر کیا
Next Article جیک بورڈ کے لیے آن لائن فارم بھرنے کی تاریخ 2 دسمبر تک
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?