بالی ووڈ ہمیشہ کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اکثر فنکاروں کی ذاتی زندگی کے بارے میں طرح طرح کی باتیں سامنے آتی رہتی ہیں۔ اب بالی ووڈ اداکار اور سوئس ملٹری ورلڈ وائیڈ ایم ڈی انوج ساہنی نے ایک حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے تاریک رازوں سے پردہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ صرف پارٹیوں، کنسرٹس یا شادیوں میں پرفارم کرنے کے لیے ہی نہیں، جنازوں میں شرکت کے لیے بھی پیسے لیے جاتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں انوج ساہنی کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات جہاں بھی جاتی ہیں، میڈیا خود آتا ہے۔ شائقین اپنے پسندیدہ فنکاروں کو مختلف پارٹیوں، بڑے تاجروں کی شادیوں اور مختلف مقامات پر کنسرٹس میں دیکھتے ہیں۔ انوج ساہنی نے دعویٰ کیا کہ اگر کوئی فوت ہوجاتا ہے تو مشہور شخصیات بھی اس کے جنازے یا دعائیہ اجتماع میں شرکت کے لیے بھاری رقم وصول کرتی ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سلمان خان ایک تقریب میں شرکت کے لیے 3 کروڑ روپے لیتے ہیں۔ دیپیکا پادوکون کو 1.5 کروڑ روپے اور رنویر سنگھ کو پرفارم کرنے کے لیے 1.75 کروڑ روپے ملتے ہیں۔ رنبیر کپور ڈیڑھ کروڑ لیتے ہیں اور عالیہ بھٹ بھی اتنی ہی رقم لیتی ہیں۔
