اداکار سنجے مشرا اور اداکارہ مہیما چودھری اس وقت اپنی آنے والی فلم ’’درلبھ پرساد کی دوسری شادی‘‘ کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ ہلکی- پھلکی کامیڈی اور دل کو چھو لینے والے خاندانی جذبات کی آمیزش والی اس فلم کےمیکرز نے ناظرین کو زیادہ انتظار کروائے بغیر اس کا متاثر کن ٹریلر جاری کر دیا ہے۔ ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ اس منفرد کامیڈی -ڈرامہ فلم کی ہدایت کاری سدھانت راج نے کی ہے اورفلم کے پروڈیوسر ایکانش بچن اور ہرش بچن ہیں۔
ٹریلر نے فلم کے تئیں جوش بڑھا یا
تقریباً 2 منٹ 50 سیکنڈ کا ٹریلر ہمیں ایک ایسی دنیا میں لے جاتا ہے جہاں رشتوں، طنز و مزاح اور جذبات، سب کچھ ایک ساتھ بہنے لگتے ہیں۔ کہانی دُرلبھ مشرا (سنجے مشرا) سے شروع ہوتی ہے، جو اپنے بیٹے کی شادی کے لیے پریشان ہیں لیکن قسمت کچھ ایسا موڑ لیتی ہے کہ لوگوں کی شادیاں کروانے والا یہ باپ خود اپنی دوسری شادی کی تیاری کرنے لگتا ہے۔ سنجے مشرا کی سادگی بھری اداکاری اور مہیما چودھری کی باوقار موجودگی کہانی کو مزید دلکش بناتی ہے۔ ٹریلر کے ہلکے پھلکے پنچ، خاندانی جھگڑے اور چھوٹے شہر کی خوبصورتی دیکھنے کو ملتی ہے ،جس نے ناظرین کے چہروں پر مسکراہٹ لادی ہے۔
سینما گھروں میں 19 دسمبر کو ہوگی ریلیز
آئندہ 19دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہو رہی فلم ’درلبھ پرساد کی دوسری شادی ‘ اپنی منفرد کہانی اور سنجے-مہیما کی جوڑی کی وجہ سے اس سال کے آخر میںچنندہ فیملی انٹرٹینرس میں شمار ہو سکتی ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد
