باکس آفس پر ایک بار پھر پربھاس کا جادو نظر آیا ہے۔ ان کی فلم ‘سالار’ نے واقعی مداحوں کو دیوانہ بنا دیا ہے، کیونکہ فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔
فلم کے دھماکہ خیز ایکشن مناظر اور اسٹار کاسٹ کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔ پہلے دن 90 کروڑ کی کمائی کے بعد سالار پارٹ 1 سیز فائر نے دوسرے دن بھی باکس آفس پر ہلچل مچا دی ہے۔ ساکنلک کی ایک رپورٹ کے مطابق پربھاس کی فلم ‘سالار’ نے ریلیز کے دوسرے دن تمام زبانوں میں تقریباً 57.61 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ اس کے ساتھ فلم کی کل کمائی 148.31 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ سب کو امید تھی کہ ‘سالار’ ریلیز کے بعد باکس آفس پر ریکارڈ توڑ دے گی۔
‘سالار’ باکس آفس پر زبردست ہٹ رہی ہے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ فلم اپنے ابتدائی ویک اینڈ پر باکس آفس پر باآسانی 200 کروڑ روپے جمع کر لے گی۔ سالار ہدایت کار پرشانت نیل کے لیے بہت اہم فلم ہے۔ اس سے پہلے وہ راکنگ اسٹار یش کے ساتھ ‘کے جی ایف چیپٹر 1’ اور ‘کے جی ایف چیپٹر 2’ جیسی بلاک بسٹر فلمیں کر چکے ہیں۔ ان گولڈن فلموں نے کمائی کے معاملے میں بھی دھوم مچا دی۔ اب ‘سالار’ بھی ان کی سپر ہٹ فلموں کی فہرست میں شامل ہو جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
