پٹنہ، 13 جنوری(ہ س)۔
بہار کے گیا ضلع میں کوچنگ کے لیے جارہی 14 سالہ طالبہ کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ جمعہ کے روزکا بتایا جارہا ہے۔ معلومات کے مطابق مشتعل لوگوں کے ہنگامے کے بعد پولیس نے ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ متاثرہ نابالغہ کو میڈیکل جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق اٹاری تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں میں رہنے والی ایک نابالغ لڑکی کوچنگ میں پڑھنے جا رہی تھی۔ اسی دوران ایک نوجوان نے طالبہ کو گاؤں میں ندی کے پاس ایک سنسان جگہ پر پکڑ لیا۔ اس کے بعد وہ اسے زبردستی کھیتوں میں لے گیا اور زیادتی کی اور پھرفرارہوگیا۔
بتایا جاتا ہے کہ عصمت دری متاثرہ لڑکی روتے ہوئے گھر پہنچی اور اہل خانہ کوپوری بات بتائی ۔ واقعہ کا علم ہوتے ہی اہل خانہ میں مشتعل ہوگئے۔ جیسے ہی گھر والوں کو ملزم کا نام معلوم ہوا، وہ اس کے گھر پر چڑھ گئے اور ہنگامہ کرنا شروع کردیا۔ گاؤں کے لوگوں نے اس کی اطلاع اتری تھانے کو دی ، جس کے بعد پولیس نے معاملہ پرسکون کر ایا۔
ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزم کے گھر پرچھاپہ ماری کراسے گرفتار کر لیا ۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا طالبہ کومیڈیکل کے لیے گیا کے پربھاوتی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اٹاری تھانہ انچارج دیواکر کمار وشوکرما نے کہا کہ پولیس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد کارروائی کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد
