میرٹھ، 12 جنوری (ہ س)۔
میرٹھ پولیس نے ضلع کے کھرکھوندہ تھانہ علاقہ کے لال پور گاؤں میں چھاپہ مار کر ایک غیرقانونی پستول بنانے والی فیکٹری پکڑی۔ پولیس نے موقع سے اسلحہ برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا۔
غیر قانونی ہتھیاروں کے خلاف میرٹھ پولیس کی مہم جاری ہے۔ ایس ایس پی روہت سنگھ سجوان کی ہدایات پر پولیس مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔ اب پولیس نے کھرکھوندہ تھانہ علاقہ کے لال پور گاؤں میں ایک گھر میں پستول بنانے والی فیکٹری پکڑی ہے۔
پولیس نے چھاپے کے دوران جائے وقوعہ سے غیر قانونی اسلحہ کا ذخیرہ برآمد کرلیا۔ سی او کیٹھورشیوپرتاپ سنگھ کے مطابق تھانہ پولیس نے لال پور گاؤں میں تیج سنگھ کے گھر میں غیر قانونی اسلحہ بنانے والی فیکٹری پکڑی۔ پولیس نے تیج سنگھ کو پستول بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے عدالت نے اس کو جیل بھیج دیا۔
ہندوستھان سماچار/محمد
