• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Business > نئی بلندی پر شیئر مارکیٹ، سینسیکس اور نفٹی نے آل ٹائم ہائی کا نیا ریکارڈ قائم کی
Business

نئی بلندی پر شیئر مارکیٹ، سینسیکس اور نفٹی نے آل ٹائم ہائی کا نیا ریکارڈ قائم کی

CliQ INDIA
Last updated: January 13, 2024 3:00 am
CliQ INDIA
Share
6 Min Read
SHARE

۔ سرمایہ کاروں کو ایک دن میں 3 لاکھ کروڑ روپے کا منافع

نئی دہلی، 12 جنوری (ہ س)۔ گھریلو شیئر مارکیٹ آج زبردست تیزی کا گواہ بنا۔ سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس نے آج مضبوطی کے اپنے تمام پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے۔ آج کے کاروبار کا آغاز پازیٹیو سینٹی منٹس کے ساتھ ہوا۔ دن کے بیشتر کاروبار میں خریداروں کا راج رہا۔ حالانکہ مارکیٹ میں گاہے بگاہے منافع وصولی بھی ہوتی رہی لیکن اس کے باوجودشیئر بازار آج ایک بار پھر ریکارڈ بلندی پر بند ہونے میں کامیاب رہا۔ پورے دن کی تجارت کے بعد، سینسیکس 1.18 فیصد اور نفٹی 1.14 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

آج دن کے کاروبار کے دوران رئیلٹی، آئی ٹی اور پی ایس یو بینک سیکٹر کے شیئروں میں زبردست خرید و فروخت ہوئی۔ آئی ٹی انڈیکس آج 5 فیصد اضافے کے ساتھ گزشتہ 42 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح آئل اینڈ گیس اور ریئلٹی انڈیکس بھی 2 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ بند ہوئے۔ آج کے کاروبار میں ہیلتھ کیئر اور آٹوموبائل کے شعبوں میں فروخت ہوتی رہی ۔براڈر مارکیٹ میں آج مسلسل خریدار ہوتی رہی، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ انڈیکس 0.36 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح، اسمال کیپ انڈیکس نے آج کے کاروبار کا اختتام 0.41 فیصد اضافے کے ساتھ کیا۔

آج بازار میں تیزی کی وجہ سے حصص بازار کے سرمایہ کاروں کی دولت میں تقریباً 3 لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔ بی ایس ای درج کمپنیوں کا بازار سرمایہ (مارکیٹ کپٹلائزیشن)آج کے کاروبار کے بعد بڑھ کر 373.44 لاکھ کروڑ روپے (عارضی) ہو گیا۔ جبکہ گزشتہ تجارتی دن یعنی جمعرات کو ان کا مارکیٹ کپٹلائزیشن 370.44 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس طرح سرمایہ کاروں نے آج کی تجارت سے تقریباً 2.97 لاکھ کروڑ روپے کا منافع کمایا۔

آج، دن بھر کے کاروبار میں بی ایس ای میں 3,942 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہوئی جن میں سے 2,111 شیئرس کی قیمتوں میں اضافہ، 1,744 حصص کی قیمتوں میں کمی اور 87 کے حصص بغیر کسی اتار چڑھاو کے بند ہوئے۔ این ایس ای میں آج 2,143 حصص میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 1,116 حصص منافع کمانے کے بعد سبز نشان میں بند ہوئے اور 1,027 حصص نقصان اٹھانے کے بعد سرخ نشان پر بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 19 اسٹاک اضافے کے ساتھ بند ہوئے اور 11 شیئرس گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ جبکہ نفٹی میں شامل اسٹاکس میں سے 31 اسٹاکس سبز نشان میں اور 19 اسٹاک سرخ نشان میں بند ہوئے۔

بی ایس ای سینسیکس آج 426.89 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 72,148.07 پوائنٹس پر کھلا۔ ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی خریداروں نے اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم کاروبار کے دوران، منافع وصولی کے لیے وقفے وقفے سے فروخت ہوتی رہی، جس کی وجہ سے انڈیکس کو معمولی جھٹکے لگتے رہے۔ لیکن مارکیٹ میں خرید کا دباو اتنا زیادہ تھا کہ یہ انڈیکس لگاتار بڑھتا رہا۔ مسلسل خریداری کے تعاون سے یہ انڈیکس 999.78 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 72,720.96 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم کاروبار کے آخری دور میں معمولی منافع وصولی کی وجہ سے، سینسیکس ریکارڈ بلندی سے تھوڑا نیچے گر گیا اور 847.27 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 72,568.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔

این ایس ای کے نفٹی نے آج 21,773.55 پوائنٹس پر تجارت شروع کی، جس نے 126.35 پوائنٹس کی چھلانگ کے ساتھ اب تک کی اونچی شروعات کا نیا ریکارڈ بنایا۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد اس انڈیکس کو مسلسل خریداری کا سہارا بھی ملا جس کی وجہ سے یہ انڈیکس تیزی کے راستے پر گامزن رہا اور 281.05 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 21,928.25 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم، ٹریڈنگ کے آخری آدھے گھنٹے میں منافع وصولی کی وجہ سے فروخت کی وجہ سے، نفٹی اوپری سطح سے قدرے نیچے پھسل گیا اور 247.35 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 21,894.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پورے دن کی تجارت کے بعد شیئر مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں انفوسس 7.93 فیصد، او این جی سی 5.45 فیصد، ٹیک مہندرا 4.69 فیصد، ایل ٹی مائنڈ ٹری 4.65 فیصد اور ٹی سی ایس 3.94 فیصد کے اضافے کے ساتھ آج کے ٹاپ 5 گینرس کی فہرست میں شامل ہوا۔ دوسری طرف سپلا 1.33 فیصد، اپولو ہاسپٹلز1.26 فیصد، الٹرا ٹیک سیمنٹ 1.13 فیصد، بجاج فنسرو 1.04 فیصد اور پاور گرڈ کارپوریشن 1.01 فیصدکی گراوٹ کے ساتھ آج کے ٹاپ 5لوزرس کی فہرست میں شامل رہے ۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

خام تیل میں کمی و بیشی کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
بی ایم ڈبلیو انڈیا کی گاڑیاں یکم جنوری سے 2 فیصد مہنگی ہو جائیں گی۔
وزیر خزانہ سیتا رمن نے سات بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا ورچوئلی افتتاح کیا
پاکستان بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات بحال کرنے پر غور کر رہا ہے۔
کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں دباؤ، بٹ کوائن 52 ہزار ڈالر کی سطح سے نیچے آ گیا۔

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article میرٹھ: کھرکھوندہ پولیس نے پستول بنانے والی فیکٹری پکڑی، اسلحہ کا ذخیرہ برآمد
Next Article سی بی آئی کا انوپ پور کے نرسنگ کالج پر چھاپہ، دستاویزات کی جانچ
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?