مظفر پور، 29 نومبر(ہ س)۔ بہار کے مظفر پور میں ایک نوجوان کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ ضلع کے پارو تھانہ علاقے کے گدھا حسن گاؤں کا بتایا جارہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وریندررائے کی بیٹی کی شادی تھی۔سریا تھانہ علا قہ کے ر اجا رام پور گاؤ ں سے بارات آئی تھی۔ اسی گاؤں کے شیو انی ویڈیو ٹرالی کے فنکا رو ں اور ایک نوجوان کے درمیان گانے کی فرمائش کو لیکر تنازعہ ہوگیا۔
جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی گاؤں والوں نے مداخلت کرکے معاملہ کو ختم کرایا۔ بارات کے بعد سب نے کھانا کھایا۔ اس دوران ڈی جے فنکاروں نے جاتے وقت نوجوان کو ٹرالی میں لیکر بھا گ گیا۔ اس کے بعد اس کی اتنی پٹائی کی جس سے وہ نیم مردہ ہوگیا ۔ واقعہ کے بعد آناً فانا ً میں اہل خانہ نے میڈیکل کالج لے گئے۔ لیکن ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
مرنے والے کی شناخت وویک کمارکے طور پر کی گئی ہے۔ واقعہ کے بعد ماحول غمگین ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کی جانب سے درخواست ملنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/سلام
