امیٹھی، 21 اگست (ہ س)۔
اترپردیش کے امیٹھی ضلع میں جمعرات کو دو قتلوں نے ہلچل مچا دی۔ واقعہ کے مطابق معمولی تنازعہ کو لے کر ایک نوجوان نے اپنی بیٹی اور بیوی کے ساتھ مل کر اپنی بھابھی اور بھتیجے کو ڈنڈوں اور تیز دھار ہتھیاروں سے قتل کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی کئی تھانوں کی فورس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی میں مصروف ہے۔
تھانہ مسافرخانہ کے تحت گاو¿ں رودولی میں کھیت میں کام کرنے گئے ماں بیٹے پر ان کے چچا نے اہل خانہ سمیت لاٹھیوں اور تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ جس کے باعث شدید زخمی ماں بیٹے کو طبی امداد کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سنٹرمسافرخانہ لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ماں بیٹے کو قتل کرنے کے بعد ملزم چچا اور اس کا پورا خاندان موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ بدھ کے روز دھان کے کھیت میں زہریلی دوا ڈالنے کے تنازعہ کے سبب پیش آیا۔
اس واقعہ کے بارے میں ضلع کی پولیس سپرنٹنڈنٹ اپرنا رجت کوشک نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ واقعہ کا مجرم رام راج اور اس کا پورا کنبہ موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ راموتی ادے راج کی بیوی (45) اور آنجہانی ادے راج کے بیٹے آکاش (19) کا انتقال ہوگیا ہے۔ موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ مرنے والوں کی لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور پنچایت نامہ اور پوسٹ مارٹم کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ واقعہ کے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ
