بھتیجے نے تیز دھار ہتھیار سے بڑے پاپا کا قتل کر دیا
جونپور، 04 جنوری (ہ س)۔ مہاراج گنج تھانہ کے عمری کلا گاؤں کے رہنے والے سابق پردھان جے پرکاش شرما کے بھتیجے سنیل نے زمین کے تنازعہ میں تیز دھار ہتھیار سے ان کا قتل کر دیا۔ یہ واقعہ بدھ کی رات پیش آیا۔ واقعے کے بعد قتل کے ملزم نے خود کو پولیس کے سامنے پیش کر دیا۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
سابق پردھان جے پرکاش شرما کے ساتھ ان کے بھتیجے کا زمینی تنازعہ برسوں سے چل رہا تھا۔ اس بات کو لے کر بھتیجے نے بدھ کو دروازے پر بیٹھے جے پرکاش سے بحث شروع کر دی۔ دونوں فریق میں اس وقت تلخ کلامی ہوگئی۔ اس دوران بھتیجے نے تیز دھار ہتھیار سے ان پر وار کر کے زخمی کر دیا۔ ان کو علاج کے لیے سی ایچ سی بدلاپور لے جایا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دے دیا۔ جمعرات کو اس معاملے پر بات کرتے ہوئے سی او اروند کمار ورما نے بتایا کہ متوفی کے رشتہ داروں کی شکایت ملنے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
