نوادہ، 2 اکتوبر (ہ س)۔بہار کے نوادہ ضلع میں ارجنٹائن کے سفیر اجنیش کمار کے بھانجے اور سابق سول سرجن ڈاکٹر اروندھتی کے نواسہ کا گلا ریت کر قتل معاملے کا پولیس نے سائنسی جانچ کی بنیادپر انکشاف کیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں جمعرات کے روز اس معاملے کو لیکر خوکشی قرار دیا جارہا ہے۔
گذشتہ 27ستمبر کو ہوئے اس واقعہ کو لیکر نوادہ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابھینو دھیمان نے ایس ڈی پی او ہلاس کمار کی قیادت میں خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی تھی۔ ایس ڈی پی او ہلاس کمار نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور آس پاس کے علاقوں کی جانچ کرتے ہوئے مکمل تفتیش کی گئی۔ پولیس کو واقعے کے دن اطلاع دی گئی۔
پولیس کے پہنچنے سے پہلے خاندان کے کئی افراد جائے وقوعہ پر پہنچے، جہاں پر ایک ڈائری پڑی تھی ۔ ڈائری میں خودکشی نوٹ کے ایک صفحہ کا ایک اہل خانہ نے موبائل میں فوٹو کھینچ لیا تھا۔ خودکشی نوٹ کے ڈائری کو اہل خانہ کو دی گی تھی۔ لیکن اہل خانہ نے اسے چھپالیا۔جب موبائل فون کی تلاشی لی گئی تو خود کشی نوٹ دیکھی گئی۔ تو پولیس نے ان کے اہل خانہ سے ڈائری برآمد کی۔ لیکن ڈائری میں تین صفحہ میں لکھ گئے خود کشی نوٹ غائب تھے۔
اہل خانہ کو اطلاع دینے کے بعد پولیس نے خودکشی نوٹ برآمد کرلیا۔ پولیس کا ماننا ہے کہ اہل خانہ نے پولیس کو بتائے بغیر خودکشی نوٹ چھپا دیا۔ جس سے مقدمہ کی تفتیش میں تاخیر ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ خودکشی کا ہے۔ اس لیے پولیس خاص طور پر کئی پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔ نوادہ کے بیادا علاقے کے ایک کمرے میں 22 سالہ انکش کمار کی لاش گلا کٹی ہوئی ملی۔ اس واقعہ سے نوادہ میں سنسنی پھیل گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan
