بھاگلپور، 14 جنوری (ہ س)۔
لاء اینڈ آرڈر ڈی ایس پی گورو کمار نے اتوارکے روز کہا کہ بین ریاستی سائبر فراڈ گینگ کے ایک رکن کو مدھیہ پردیش پولیس نے بھاگلپور پولیس کی مدد سے کہلگاؤں این ٹی پی سی تھانہ علاقہ سے گرفتار کیا ہے۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ مدھیہ پردیش کے مدن محل تھانہ میں 8 دسمبر کو 46 لاکھ 80 ہزار روپے کی دھوکہ دہی کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔
مدھیہ پردیش پولیس تکنیکی اور سائنسی تحقیق کی بنیاد پر بھاگلپور پہنچی۔ ایس پی کی ہدایت پر اس معاملے میں ایم پی پولیس کے ساتھ تعاون کے لیے ڈی ایس پی لااینڈ آرڈر کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ تشکیل شدہ ٹیم نے کوتوالی، سبور اور این ٹی پی سی تھانہ علاقوں میں چھاپہ ماری کی ۔ جہاں سائبر ملزم امیت کمار کو این ٹی پی سی تھانہ علاقہ سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو دو دیگر ملزمین کے نام بھی بتائے۔ جن کی پولیس کو تلاش ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت امیت کمار ولد انیل کمار سنگھ ساکن سبور تھانہ علاقہ کےطور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے امیت سے تین موبائل فون، تین چیک بک، دو پاس بک اور تین اے ٹی ایم برآمد کیے ہیں۔
تشکیل دی گئی ٹیم میں سبور تھانہ انچارج وویک کمار جیسوال، این ٹی پی سی تھانہ انچارج سشیل کمار، دھرمیندر کمار، مدھیہ پردیش پولیس کے سب انسپکٹر انیل گوڑ، سبھاش کمار اور کوتوالی سبور اور این ٹی پی سی تھانہ کے مسلح دستے شامل تھے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد
