کنٹینر میں شراب کی بوتلیں برآمد، 50 لاکھ کی شراب دیکھ کر پولیس بھی حیران
چھپرہ، 13 دسمبر (ہ س)۔ بہار میں شراب بندی ہے لیکن اس کے باوجود شراب مافیا شراب بندی قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں اور پڑوسی ریاستوں سے شراب کی بھاری کھیپ لا رہے ہیں۔ دوسری ریاستوں سے ٹرکوں، بسوں وغیرہ کے ذریعے شراب لانا اور اسے بہار میں زیادہ سے زیادہ قیمت پر فروخت کرنا اب شراب مافیا کی کمائی کا ذریعہ بن گیا ہے۔ حالانکہ پولیس بھی ایسے لوگوں کے خلاف مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔ چھپرہ پولیس کو ایک بار پھر بڑی کامیابی ملی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق محکمہ آبکاری نے اتر پردیش-بہار سرحد پر واقع مانجھی چیک پوسٹ پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کنٹینر کو ضبط کیا جس میں تقریباً 50 لاکھ روپے کی شراب لدی ہوئی تھی۔ موقع سے گرفتار کنٹینر ڈرائیور نے بتایا کہ شراب چھپرہ میں کہیں پہنچائی جانی تھی۔
اس پورے معاملے کے بارے میں سارن ایکسائز سپرنٹنڈنٹ رجنیش کمار نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ شراب سے لدا ایک کنٹینر ہریانہ سے آرہا ہے۔ ہماری ٹیم مانجھی چیک پوسٹ پر اسکینر کے ذریعے مسلسل چیکنگ کر رہی تھی۔ جانچ کے دوران ہی بوتل نظر آئی۔ اس معاملے میں کنٹینر ڈرائیورراجستھان کے باڑمیر رہائشی ہیمراج کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/شہزاد
