غازی آباد، 08 جنوری (ہ س)۔
غازی آباد ضلع کے کوشامبی تھانہ علاقہ میں دو لڑکوں نے آٹھ سالہ معصوم بچی کی عصمت دری کی۔ پولیس نے دونوں کو پکڑ کر جوونائل جسٹس بورڈ کے سامنے پیش کیا۔ جہاں سے ان کو چائلڈ پروٹیکشن ہوم بھیج دیا گیا۔
اے سی پی اندرا پورم سوتنتر کمار سنگھ نے بتایا کہ کوشامبی کا رہنے والا ایک شخص تھانے آیا اور بتایا کہ 4 جنوری کو اس کی آٹھ سالہ بیٹی کے ساتھ اس کے گھر میں اوپر رہنے والے دو لڑکوں (عمر تقریباً 13 اور 14 سال) نے چھیڑ چھاڑ کی۔ . پولیس نے فوری طور پر واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں بچوں کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کر کے بچی کا طبی معائنہ کروایا۔ میڈیکل فارم اور ڈاکٹر کے بیان کی بنیاد پر کیس کو آئی پی سی کی دفعہ 376 میں تبدیل کر دیا گیا۔ دونوں بچوں کو آج جووینائل جسٹس بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار/
/عطاءاللہ
