فتح پور، 10 ستمبر (ہ س)۔ اترپردیش کے فتح پور ضلع میں بدھ کی رات تھانہ اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے ایک کسان کے قتل کے ملزم نوجوان کو اس وقت گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی جب وہ سرکنڈی روڈ نہر پلیا کے قریب پولیستصادم میں گولیوں سے زخمی ہوگیا۔
اسوتھر تھانہ علاقے میں پیر کو اپنے کھیت کی رکھوالی کرنے والے کسان ستار قریشی (80) کو تیز دھار ہتھیار سے بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد پولیس قاتل کی تلاش میں تھی۔ زخمی ملزم وجے عرف پتو تیواری ولد رام کشور تیواری ساکن گڑھی محلہ قصبہ اسوتھر کو رات گئے پولیس تصادم میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے موقع سے ایک غیر قانونی پستول 315 بور، دو خالی کارتوس، ایک موبائل، متوفی کسان کی موٹر سائیکل اور 4270 روپے نقدی برآمد کر لیے ہیں۔
ایس ایچ او ابھیلاش تیواری نے بتایا کہ انکاو¿نٹر کے دوران پولیس کو دیکھ کر نوجوانوں نے بھاگنے کی کوشش کی اور مارنے کی نیت سے پولیس ٹیم پر فائرنگ بھی کردی۔ اپنے دفاع میں پولیس کی جوابی کارروائی میں ملزم کی ٹانگ میں گولی لگ گئی۔ زخمی ہونے کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر کے علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا۔
ملزم وجے تیواری کے خلاف اسوتھر پولیس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اس کی تلاش کی جارہی تھی۔ اب اس کے خلاف آرمس ایکٹ سمیت کئی دفعات شامل کرکے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد
