مظفر پور، 09 جنوری (ہ س)۔
ضلع میں بے خوف بدمعاشوں کا قہر بدستور جاری ہے ۔ ایک کے بعد ایک واردات کو انجام دے کر پولیس کو چیلنج دے رہے ہیں۔ اب تازہ معاملہ ضلع کےکانٹی تھانہ علاقے کے این ٹی پی سی کا ہے، جہاں این ٹی پی سی کی حفاظت کے لیے تعینات سیکورٹی گارڈ کو نامعلوم بدمعاشوں نے گولی مار دی۔ گولی لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد این ٹی پی سی اہلکاروں نے انہیں پیر کی دیررات این ٹی پی سی اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی علاج کے بعد ریفر کر دیا۔
زخمی سیکورٹی گارڈ کو اہل خانہ کے ذریعہ شہر کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ زخمی کی شناخت سدھیر کمار کے طور پر ہوئی ہے ۔جو اصل میں مینا پور تھانہ علاقہ کے ترکی کھرار گاؤں کا رہنے والا ہے۔ پورے معاملے کے بارے میں ڈی ایس پی ویسٹ ابھیشیک آنند بتایا کہ کانٹی این ٹی پی سی کے سیکورٹی گارڈ کو گولی لگی ہے اور تمام نکات پر تفتیش جاری ہے، جلد ہی پورا معاملہ سامنے آجائے گا۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد
