وارانسی، 08 جنوری (ہ س)۔
ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کی وارانسی یونٹ کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ۔ ڈی آر آئی کی ٹیم نے چندولی ضلع میں پی ڈی ڈی یو نگر ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر سات پر کھڑی برہم پترا ایکسپریس ٹرین کی بوگی میں سفر کرنے والے دو مسافروں سے سونے کے 20 بسکٹ برآمد کیے ہیں۔ برآمد ہونے والے غیر ملکی سونے کا وزن 3 کلو 320 گرام ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی قیمت کا تخمینہ 2 کروڑ 7 لاکھ 84 ہزار 139 روپے لگایا گیا ہے۔
ٹیم نے گرفتار افراد کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت کوئمبٹور، تمل ناڈو کے اروند چندرکانت کدم اور مہاراشٹر سانگلی کے امت سری رنگ جادھو کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں کو خصوصی سی جے ایم عدالت میں پیش کیا گیا اور انہیں عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا۔
ہندوستھان سماچار//محمد
