امپھال، 23 جنوری (ہ س)۔ منی پور پولیس نے بشنو پور ضلع کے تیرا اُرک کراسنگ سے تقریباً 1.8 کلوگرام وزنی 139 صابن کے ڈبوں میں اسمگل کی گئی ہیروئن پاؤڈر کے ساتھ چار اسمگلروں کو گرفتار کیا۔ گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً 2.6 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
گرفتار ملزمان میں سے دو کی شناخت ساہدور اور سمیر خان کے طور پر ہوئی ہے، دونوں بشنو پور ضلع کے کوکتا وارڈ نمبر 4 کے رہنے والے ہیں۔ جبکہ دو دیگر کی شناخت امتیاز خان (ضلع تھوبل، ہیل لبوک مائی) اور ناصر (ضلع بشنو پور، کوکتا وارڈ نمبر 6) کے طور پر ہوئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
