متھرا پولیس نے انکاونٹر میں گائے کے اسمگلر کو گرفتار کیا
متھرا، 20 نومبر (ہ س)۔ متھرا ضلع کی چھاتا پولیس اور سواٹ ٹیم کا کل رات ایک گائے کے اسمگلر کے ساتھ انکاونٹر ہوا۔ گائے کا اسمگلر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ پولیس نے اسے چھاتا کے ہی کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کروایا۔ پولیس اور گائے کے اسمگلر کے درمیان انکاونٹر کی اطلاع ملتے ہی سی او چھاتا گورو ترپاٹھی موقع پر پہنچ گئے۔
پیر کی صبح سی او چھاتا گورو ترپاٹھی نے بتایا کہ بین ریاستی مجرم حنیف رات تقریباً 11.30 بجے چھاتا-برسانہ روڈ پر آیا تھا اور گائے کو لے جانے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم نے محاصرہ کرلیا۔ برسانا روڈ پر پولیس اور گائے کے اسمگلر کے درمیان تصادم ہوا۔ جب اسے رکنے کا اشارہ کیا گیا تو اس نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔
انکاونٹر میں گائے کا اسمگلر زخمی ہوگیا ۔ اسے علاج کے لیے مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے ایک پستول اور بھاری مقدار میں کارتوس ملے ہیں۔ سی او چھاتا نے بتایا کہ حنیف کے خلاف پہلے ہی دس مقدمات درج ہیں۔ حنیف گزشتہ دو دنوں سے اپنے دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ گائے کے ذبیحہ کے لیے گائے کو چرانے کے مقصد سے رات کے وقت تھانے کے علاقے میں گھوم رہا تھا۔ گرفتار حنیف کے دو ساتھی کار سے کوسی کی طرف فرار ہوگئے۔ ان کی تلاش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
