شاہجہاں پور، 31 دسمبر (ہ س)۔
شاہجہاں پور ضلع کے تلہار تھانہ علاقے میں ہفتہ کی دیر رات 10 ہزار روپے انعام والی گئوکش اور پولیس کے درمیان انکاوٗنٹر ہوا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے گوکش زخمی ہوگیا اور اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔ زخمی گوکش کو گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کر لیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیہی منوج کمار اوستھی نے اتوار کو بتایا کہ ہفتہ کی دیر رات تلہار پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر سریندر پال سنگھ پولیس ٹیم کے ساتھ گوپال پور چوراہے پر گاڑیوں کی جانچ کررہے تھے۔ پولس کو قریب آتے دیکھ کر گوکشوں نے پولیس پر گولی چلا دی۔ پولیس ٹیم نے بھی جوابی کارروائی کی اس میں ایک گو کش زخمی ہو کر وہیں گر پڑا۔ جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیہی نے بتایا کہ زخمی گوکش کو گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کروایا گیا ہے۔ اس کی شناخت تلہار کے عمر پور محلہ کے رہنے والے عمران کے طور پر ہوئی ہے۔
ہندوستھان سماچار//محمد
