سیتامڑھی، 23 نومبر(ہ س)۔
سیتامڑھی میں عشق کی وجہ سے ایک نوجوان کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ ضلع کے پنورا تھانہ علاقے میں پنورا مندر کے پیچھے خالی گراؤنڈ میں پیش آیا ، جہاں نوجوان کو نیم مردہ حالت میں علاج کے لیے پرائیویٹ کلینک میں داخل کرایا گیا۔ لیکن علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ فی الحال پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
مقتول کی شناخت نگر تھانہ علاقہ کے کوٹ بازار وارڈ 9 رہائشی مدن موہن پرساد کے 23 سالہ بیٹے جیتو کمار کے طور پرکی گئی ہے۔ بتایا گیا کہ متوفی کے سر پر لوہے کی راڈ سے حملہ کیا گیا ہے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ خون بہہ جانے کی حالت میں اسے علاج کے لیے داخل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ دیا۔
دریں اثنا لواحقین نے قتل معاملے میں تین مقامی نوجوانوں کو ملزم نامزد کیا ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو گھر سے لے جا کر قتل کیا گیا۔ اہل خانہ کی شکایت پر پولیس نے ملزم نوجوان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
مقتول جیتو کے بھائی سنی کمار نے بتایا کہ جیتو قاتل بھرت کی چچازاد بہن کے کلاس میں پڑھتا تھا۔ دونوں کے درمیان اچھے تعلقات تھے اور وہ اکثر بات کرتے تھے جس کی وجہ سے بھرت کو کئی بار اپنی بہن سے بات کرنے سے منع کیا گیا اورنہ ماننے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دیں۔
مقتول کے والد مدن موہن پرساد کے بیان پر واقعہ کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ جس میں کورٹ بازار وارڈ9رہائشی راکیش مشرا کے بیٹے کسلے آیوش ، ر یشو کما ر، کشوری پرساد کے بیٹے بھرت کمار عرف بٹو کو نامزد ملزم بنایا گیا ہے۔
مقتول کے بھائی سنی کمار نے بتایا کہ جیتو کو قتل کرنے کے بعد تمام ملزمین نے گھر والوں کو فون کرکے اسے حادثہ بتایا اور انہیں سڑک حادثہ کی اطلاع دی گئی۔ بتایا کہ گھر والوں نے جیتو کو پنورا مندر کے پیچھے خالی زمین پر نیم مردہ حالت میں پایا ، جہاں سے اسے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/عطاءاللہ
